رجانہ میں بھی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے عظیم الشان ریلی

رجانہ میں بھی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے عظیم الشان ریلی

رجانہ (نمائندہ دنیا)بھارت کیخلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر رجانہ میں بھی شہریوں نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی نکالی ،شرکائے ریلی \"پاکستان زندہ باد\" اور \"پاک فوج پائندہ باد\"کے فلک شگاف نعرے بھی لگاتے رہے ۔

ریلی میں سیاسی و سماجی شخصیات چودرھی محمد احسن علی، رانا معیز ، راجہ راشد حسن ، میاں اورنگزیب، شاہد مرزا، عبید الرحمن، مسعود لودھی، محمد جاوید، طاہر کھوکھر، عرفان بابر، کونسلر جواد اشرف، رانا شاہد اسلم، رانا ذیشان انجم، سجاد حسین شاہ، کاشف پیارا، محمد لطیف، ملک افضل، مرزا ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ٹوبہشاہد اسلم ، میاں فاروق سمیت دیگر رہنماء اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی شامل تھی، اس موقع پر مقررین نے خطاب میں کہا کہ 10 مئی کو پاک فضائیہ اور بری افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیاجس کی پوری دنیا بھی تعریف کر رہی ہے ۔ ریلی کے اختتام پر ملک و ملت، افواجِ پاکستان اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کروائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں