ٹوبہ:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا سرکاری سکولوں کا دورہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے تدریسی و انتظامی امور کے جائزہ کیلئے 714 گ ب میں واقع گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا دورہ کیا۔۔۔
اس دوران انہوں نے آئی ٹی لیب، سائنس لیب، کلاس رومز، صفائی کے انتظامات، اساتذہ کی حاضری اور دیگر سہولیات کا مشاہدہ کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کلاسز میں جا کر طلبہ سے ملاقات کی، ان سے تعلیم، کلاس روم کے ماحول اور سہولیات سے متعلق سوالات کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی،بعد ازاں انہوں نے اساتذہ کے ساتھ میٹنگ کی جس میں تدریسی معیار، طلبہ کی کارکردگی اور درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا ویژن ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم اور بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے ، سکولوں کی بہتری کے لیے مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری رہے گا، اور کسی بھی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔