آئندہ چند روز میں شدید گرمی ’’ہیٹ ویو‘‘کی لہر کا خدشہ

آئندہ چند روز میں شدید گرمی ’’ہیٹ ویو‘‘کی لہر کا خدشہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ ،کمالیہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ خصوصی )پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA)کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران شدید گرمی ’’ہیٹ ویو‘‘کی لہر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔۔۔

 جس کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،سی ای او ڈسٹر کٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف باجوہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گرمی کی اس شدید لہر کے دوران دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں ،انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت انسانی صحت پر مضر اثرات ڈال سکتی ہے ، لہذا ہر فرد کو چاہیے کہ وہ تدابیر پر عمل کرے ، عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔علاوہ ازیں صحافیوں سے گفتگو میں ڈاکٹر کاشف باجوہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ، ادویات کی مسلسل فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں