پیر محل :ڈی پی او کی ایک ہی روز 2کھلی کچہریاں ،احکامات جاری

پیرمحل(نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے تحصیل پیر محل میں ایک ہی روز2 کھلی کچہریاں لگاتے ہو ئے۔۔۔
شہریوں کی شکایات سنیں اور درخواستوں کا بغور جائزہ لینے کے بعد ڈی ایس پی میاں منیر احمد اور متعلقہ تھا نوں کے انچارج صاحبان کو فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے ۔پیر محل اور قصبہ سندھیلیا نوالی میں منعقدہ کھلی کچہریوں میں ڈی پی او عبادت نثار نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا کہ سائلین کوفوری انصاف کی فراہمی کے لئے ضلع بھر میں مسلسل کئی مہینوں سے کھلی کچہریاں لگا نے کا عمل جاری ہے ،اگر کسی سائل کو ایس ایچ او یا تفتیشی آفیسر سے کوئی شکائت ہو تو میرے آفس کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ، محکمہ میں رشوت خوروں کے لئے کوئی جگہ نہ