کمالیہ :پی پی کا پاک فوج کو خراج تحسین کیلئے یوم اظہار تشکر

کمالیہ(نمائندہ خصوصی)کمالیہ میں پیپلزپارٹی نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم اظہار تشکر منایا۔۔۔
اس موقع پر پاک فوج کے حق میں پیپلز پارٹی آفس سے کمیٹی چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں پاک فوج زندہ باد ،پاکستان پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے ۔ ریلی کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی رانا نسیم اقبال ،پیر محمد یوسف بخاری، ابوذر کھرل، رانا اسرار احمد خان، ناصر علی سمیت دیگر افراد نے کی۔ ریلی کے اختتام پر ملک و قوم اور پاک فوج کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا اور شہریوں میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر مٹھائی تقسیم کی گئی۔