چناب کالج کو صف اول کا ادارہ بنانا ترجیح :ڈی سی چنیوٹ

 چناب کالج کو صف اول کا ادارہ بنانا ترجیح :ڈی سی چنیوٹ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ایجوکیشن ٹرسٹ صفی اﷲگوندل نے کہا ہے کہ۔۔۔

 طالب علموں کی معیاری تعلیم اور عمدہ تربیت چناب کالج چنیوٹ کا طرہ امتیازہے جس کا تسلسل برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی،چناب کالج کو ڈویژن کا صف اول کا ادارہ بنانا ترجیح ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چناب کالج چنیوٹ میں طلبہ کے والدین سے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین چنیوٹ ایجوکیشن ٹرسٹ/ڈپٹی کمشنر نے چناب کالج میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے والدین سے تجاویز لیں اور کہا کہ اس ضمن میں مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔اس موقع پر والدین نے نظام تعلیم کی بہتری کے حوالے سے بعض آراء بھی دیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے ان کا خیر مقدم کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں