ایکسائز افسروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر کام سے روک دیا گیا

 ایکسائز افسروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر کام سے روک دیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری امور کی انجام دہی میں مصروف ایکسائز افسروں کو مبینہ طور پر قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے انسپکٹر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن احسن جبار نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ سرکاری امور کی انجام دہی میں مصروف تھے کہ اس دوران ملزموں کی جانب سے انہیں قابو کر لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ہراساں و پریشان کرتے ہوئے سرکاری امور کی انجام دہی سے بھی روک دیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں