ممنوعہ ایل پی جی سلنڈر لگانے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پابندی کے باوجود مسافر وین میں ممنوعہ ایل پی جی سلنڈر لگانے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ گلبرگ کے علاقہ نڑوالا روڈ پر ٹریفک وارڈن جمیل نے مسافر وین کو روکا جس کی تلاشی لینے پر عقبی سیٹ کے نیچے ممنوعہ اور ناقص ایل پی جی سلنڈر نصب پایا گیا۔ پولیس نے وین کے ڈرائیور ملزم شرجیل کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔