ٹوبہ :سول ڈیفنس کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا

 ٹوبہ :سول ڈیفنس کے زیراہتمام  تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا

ٹو بہ ٹےک سنگھ،جکھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس نعیم سندھو کی خصوصی ہدایات پر سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ نے ریسکیو 1122 کے تعاون سے ڈسٹرکٹ پروبیشن آفس میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔۔۔

 جس میں عملے کو سول ڈیفنس کی جنگ کے وقت کی حکمت عملیوں، وارننگ سسٹم کے استعمال، روشنی کی تحدید کے طریقوں، کیموفلاج کی اہمیت، ابتدائی طبی امداد کی فراہمی اور آگ بجھانے کی بنیادی تربیت دی گئی ،تربیتی سیشن کے اختتام پر موک ایکسرسائزکا بھی اہتمام کیا گیا ۔ادھر کمالیہ میں بھی محکمہ سول ڈیفنس کے پوسٹ وارڈن محمد عثمان ، یاور حمید اور ریسکیو 1122 کے اہلکار نے اے سی آفس ، نجی سٹیل فیکٹری ، نجی میرج ہال اور چرچز میں متعدد افراد کو فضائی حملوں سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اور جنگی حالات میں محفوظ رہنے کی ٹریننگ دی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں