پینسرہ :پولیس چوکی سبز منڈی ایک بار پھر انچارج سے محروم

 پینسرہ :پولیس چوکی سبز منڈی  ایک بار پھر انچارج سے محروم

پینسرہ(نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھکریوالا کی ذیلی پولیس چوکی سبز منڈی ایک بار پھر انچارج سے محروم ،چوری وڈکیتی کی وارداتیں بڑھنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی سبز منڈی کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر محسن باجوہ کی 4روز قبل اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد چوکی ایک بار پھر انچارج سے محروم ہے ،یاد رہے محسن باجوہ کے پیش رو عدنان مغل کے تبادلہ کے بعدبھی تقریبا15روز چوکی انچارج سے محروم رہی تھی ۔ اب محسن باجوہ تھانہ صدر میں تعیناتی کے دوران 70ہزار روپے رشوت لینے کی انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر گرفتار ہوئے تو چوکی پھر انچارج سے محروم ہو گئی ۔ شہریوں نے آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے ایماندار چوکی انچارج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں