پولیس لائن چنیوٹ میں جنرل پریڈ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس لائن چنیوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق فورس میں نظم و ضبط اور فزیکل فٹنس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے چنیوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ضلع بھر سے سینئر پولیس افسران و جوانوں، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، ایس پی یو اور لیڈیز اہلکاروں نے شرکت کی ،جنرل پریڈ کے دوران پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی دی ۔پولیس اہلکاروں کو ٹرن آؤٹ مزید بہتر بنانے اور فرائض نیک نیتی سے سر انجام دینے کی ہدایت کی گئی۔