ٹوبہ :ٹریفک نظام محفوظ بنانے کیلئے 18 چیک پوائنٹس قائم

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹر کٹ ٹریفک آفیسرٹوبہ ٹیک سنگھ عاطف ندیم بھٹی کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ٹریفک نظام کو موثر اور محفوظ بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔۔۔
اور اس سلسلہ میں 18 مقامات پر ٹریفک چیک پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں ،ان پوائنٹس پر ایک ہفتے کے دوران 2341 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، خلاف ورزیوں پر 2320 چالان جاری کیے گئے ، 288 گاڑیاں بند کی گئیں اور مجموعی طور پر 17 لاکھ 86 ہزار 150 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، اس دوران سنگین نوعیت کی خلاف ورزیوں پر 4 ایف آئی آرز کا اندراج بھی کروایا گیا۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر عاطف ندیم بھٹی نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کی ترغیب دینا، سڑکوں کو محفوظ بنانا اور حادثات کی روک تھام ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ ایک محفوظ، منظم اور مہذب معاشرہ تشکیل دیا جا سکے ۔