شہید اے ایس آئی نوید الحسن کی برسی ، پو لیس دستے کی سلامی

شہید اے ایس آئی نوید الحسن کی برسی ، پو لیس دستے کی سلامی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہید اے ایس آئی نوید الحسن کی برسی کے موقع پر شہید کی قبر پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے سلامی دی گئی۔

 سٹی پولیس آفیسرصاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر تھانہ گڑھ پولیس دستے نے شہید اے ایس آئی نوید الحسن کی برسی کے موقع پر شہید کی قبر پرحاضری دی ۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔شہید اے ایس آئی نوید الحسن نے دوران پولیس مقابلہ بہادری کے ساتھ ڈاکووں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی ۔ فیصل آباد پولیس کی جانب سے شہید کی فیملی میں تحائف تقسیم کیے گئے ۔  اس موقع پر  پو لیس  افسروں کا کہنا  تھا کہ شہدا پو لیس کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان کی   فیملی کو کسی صورت بھی تنہا نہیں چھورا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں