چنیوٹ:غیر معیاری اشیائے خورونوش کی فروخت پر جرمانے

چنیوٹ:غیر معیاری اشیائے خورونوش کی فروخت پر جرمانے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے چنیوٹ بھر میں اشیائے ضروریہ کے معیار کی جانچ کیلئے 102 انسپکشنز کیں اوراصلاحاتی نوٹسز جاری کرنے کے ساتھ متعدد دکانداروں کو قوانین کی خلاف ورزی پر 72 ہزارروپے کے جرمانے عائدکر دیئے ۔

علاوہ ازیں کریانہ سٹورز سے دوران معائنہ ایکسپائرڈ اشیاء کی بڑی مقدار برآمدکرلی گئیں۔یہ ایکسپائرڈ اشیاء فریش سٹاک کے ساتھ ملا کر فروخت کی جارہی تھیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایاکہ15 کلو ایکسپائرڈ مصنوعات کو موقع پر تلف کرکے 22 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ دودھ بردار گاڑیوں اور ملک شاپس پر موجود 16ہزارلٹر دودھ کو جدید لیکٹو سکین مشین سے چیک کیا گیااور100 لٹر ملاوٹی دودھ ضائع کردیا گیا۔دودھ کی ناقص کوالٹی پر16 ہزار روپے کے جرمانے بھی کئے گئے ۔سوڈا واٹر پلانٹ اور سویٹ شاپ کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کی بناپر 31ہزارروپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں