آئیسکو ،کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد شروع ،غیر ضروری اخراجات ختم
افسروں کے پٹرول کا کوٹہ کم ، دفاتر میں 60فیصد گاڑیاں گرائونڈ ،چودھری خالد
اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چودھری خالد محمود نے کہا ہے کے موجودہ ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر آئیسکو نے وزیراعظم کے کفایت شعاری احکامات پر سو فیصد عمل شروع کر دیا ہے ، دفاتر ہفتے میں چار دن کھلے رہیں گے جب کے جمعہ کوورک فرام ہوم کیا جائے گا، گریڈ 20 اور 21 کے افسران کی پیٹرول حد 300 لٹر سے کم کر کے 150 لٹر گریڈ 19 کی 200 سے کم کر کے 100 ، گریڈ 18 200 سے کم کر کے 100 جب کے گریڈ 17 کے افسران کی ماہانہ حد کو کم کرتے ہوئے 100 سے 50 لٹر کر دی گئی ہے ۔ ہیڈ آفس اور دیگر دفاتر میں 60 فیصد گاڑیوں کو گرائونڈ کر دیا گیا ہے ۔