ڈپٹی کمشنر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے اورشہریوں کی درخواستوں پر موقع پر ہی افسروں کو داد رسی کا حکم دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا ازالہ ان کی اولین ترجیحات ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلعی محکموں کے سربراہ بھی روزانہ عوام کے لئے قابل رسائی رہیں۔عوامی مسائل کو خندہ پیشانی سے سن کر ان کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات ہونے چا ہئیں ۔انہوں نے درخواست گزاروں سے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس کے دروازے عوام الناس کے لئے کھلے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سروسز کو عوامی توقعات کے مطابق بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔