ٹو بہ :لائیو سٹاک کارڈ پروگرام کا دوسرا مرحلہ، رجسٹریشن جاری

ٹو بہ :لائیو سٹاک کارڈ پروگرام کا دوسرا مرحلہ، رجسٹریشن جاری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حنا ظفر کی نگرانی میں لائیو سٹاک کارڈ پروگرام کے دوسرے مرحلے کی ٹوبہ میں رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔۔

اس مرحلے میں لائیو سٹاک کارڈ رکھنے والے کسانوں کو 30 فیصد رقم کیش نکلوانے کی سہولت حاصل ہوگی، جبکہ رجسٹرڈ ڈیلرز سے ونڈا، سائلج اور منرل مکسچر خریدنے کی بھی اجازت ہوگی،پروگرام کے تحت 5 سے 20 مویشی رکھنے والے کسانوں کو 1 لاکھ 35 ہزار سے 5 لاکھ 40 ہزار روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، جن کی واپسی کی مدت 6 ماہ مقرر کی گئی ہے جبکہ سود کی شرح صفر فیصد ہے ،اہلیت کے لیے ضروری ہے کہ درخواست دہندہ پنجاب کا رہائشی ہو، شناختی کارڈ، فعال موبائل سم رکھتا ہو اور اس کی تصدیق نادرا، نیکٹا اور ای سی آئی بی سے مکمل کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 452 لائیو سٹاک کارڈز جاری کئے جا چکے ہیں،یہ انقلابی اقدام کسانوں کی معاشی خودمختاری، مویشیوں کی بہتر نگہداشت اور دیہی معیشت کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں