ناکہ پر منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں چرس برآمد

ناکہ پر منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں چرس برآمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ گرین ٹاؤن کے قریب اے ایس آئی محمد نعیم نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک شخص کو روکا تودوران تلاشی اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوگئی، پولیس نے ملزم سفیان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں