غیر قانونی سلنڈروں کا استعمال ،38گاڑیاں بند
غیر قانونی سلنڈروں کا استعمال ،38گاڑیاں بند سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہ دیں:ڈپٹی کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلع بھر میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر استعمال پر کریک ڈان جاری ،مزید 38 گاڑیاں بندکر دی گئیں ،ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈان تیز کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر نے سخت قانونی کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے خصوصی سکواڈز تشکیل دے دیے ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔ تمام بس اسٹینڈ مالکان کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اڈوں سے ایک پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہ دیں، بصورت دیگر متعلقہ بس اسٹینڈز کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران کارروائیوں میں 1125 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، 38 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ 1 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ یہ اقدامات عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ٹرانسپورٹ نظام کو محفوظ بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔