انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی چیمپئن شپ سرگودھا نے جیت لی

انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی چیمپئن شپ سرگودھا نے جیت لی

انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی چیمپئن شپ سرگودھا نے جیت لی ٹیم کی یہ کامیابی محنت، لگن اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، صائمہ منظور

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویژنل سپورٹس ڈپارٹمنٹ سرگودھا کے زیر اہتمام چیف منسٹر پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد کمپنی باغ گرا نڈ میں کیا گیا، جس میں سرگودھا ڈویژن کے تمام اضلاع کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔ سنسنی خیز مقابلوں کے بعد ضلع سرگودھا کی ٹیم نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ ضلع خوشاب دوسرے نمبر پر رہا۔

فتح کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودھا میڈم صائمہ منظور کو کھلاڑیوں اور شرکائکی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔اس موقع پر میڈم صائمہ منظور نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی یہ کامیابی محنت، لگن اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، اور انہیں امید ہے کہ یہی ٹیم پنجاب لیول پر بھی نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر پنجاب کا نٹر نارکوٹکس فورس سرگودھا کرنل (ر) جواد احمد اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا ملک عامر شہزاد تھے ، جن کا استقبال ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے کیا اور انہیں کھلاڑیوں سے متعارف کروایا۔اس موقع پر کرنل (ر) جواد احمد نے کہا کہ موجودہ موبائل اور ڈیجیٹل دور میں نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا نہایت ضروری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں