معرکہ حق کے حوالے سے تقریبات
میانوالی (نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ میانوالی کے زیر اہتمام معرکہ حق کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری۔
ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایت پر تحصیل پپلاں میں معرکہ حق، بنیان مر صوص کے حوالہ سے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چوہدری ظفر اقبال اور ڈی ایس پی حقنواز میکن نے کی۔ریلی کا آغاز میو نسپل کمیٹی پپلاں سے ہوا اور عزیز جہاں چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں تحصیل انتظامیہ پپلاں، افسران، اساتذہ کرام، میڈیا اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔