ادھار دی گئی رقم واپس مانگنے پر شہری کو قتل کی دھمکیاں

ادھار دی گئی رقم واپس مانگنے  پر شہری کو قتل کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ادھار دی گئی رقم واپس مانگنے پر شہری کو قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں فیصل محمود نے غلام مرتضی کو ادھار رقم دی جس کی واپسی کے بارہا مطالبے پر ملزم طیش میں آگیا ، اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا ۔پولیس نے 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں