جڑانوالہ :بااثر افراد کاسکول کے طلباپر تار اور چھڑیوں سے تشدد

جڑانوالہ :بااثر افراد کاسکول کے طلباپر تار اور چھڑیوں سے تشدد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جڑانوالہ کے علاقہ 113 گ ب میں مقامی بااثر افراد نے سکول کے طلباکو مبینہ طور پر تار اور۔۔

 چھڑیوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ طلبہ کا تعلق قریبی گاؤں 216 گ ب سے ہے جو تعلیم کیلئے روزانہ 113 گ ب کے سکول میں آتے ہیں۔ طلبا کے مطابق وہ جب معمول کے مطابق سکول پہنچے تو مقامی بااثر افراد نے ان پر گاؤں میں آکر پڑھنے کے الزام میں حملہ کیا، انکے کپڑے پھاڑے اور گھسیٹتے ہوئے کھیتوں میں لے گئے ۔ دورانِ تشدد انکے جسم کے مختلف حصوں، خصوصاً کمر، بازوؤں اور ٹانگوں پر نشانات پڑ گئے ۔ طلبا نے بتایا کہ ملزمان نے دھمکی دی کہ وہ آئندہ انکے گاؤں نہ آئیں۔ متاثرہ طلبہ نے اکٹھے ہو کر سی ای او ایجوکیشن آفس پہنچ کر واقعہ کی شکایت درج کروائی اور احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر حکام نے انہیں شفاف تحقیقات کرکے انصاف دلوانے کی یقین دہانی کروائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں