ڈپٹی کمشنرجھنگ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم بارے اجلاس

 ڈپٹی کمشنرجھنگ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم بارے اجلاس

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرجھنگ علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم بارے اجلاس منعقد ہواجس میں محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔۔۔

 ڈی سی جھنگ کو رواں ماہ 26 مئی سے شروع پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں بارے بریفنگ دی گئی۔محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ،2343 ٹیمیں انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گی،محکمہ صحت کے افسران و سٹاف کی ٹریننگ کو مکمل کر لیا گیا ہے ۔اس موقع پر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے اور بچوں کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پر عزم ہے ، انسداد پولیو مہم کے دوران تمام ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی فیلڈ میں ٹیموں کی نگرانی کریں گے اور انسدادپولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کے لئے ہیلتھ ورکرز کی تربیت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اور اس ضمن میں دیگر متعلقہ محکموں سے روابط کو بھی موثر بنایا جائے ۔انہوں نے سماجی تنظیموں اور دیگر عوامی حلقوں پر زور دیا ہے کہ پولیو جیسی موذی وباء کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت کو شہریوں کا بھرپور تعاون بھی درکار ہے ۔والدین محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مہم میں سو فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کیا جائے گا اس ضمن میں مانیٹرنگ کا کڑا نظام بھی فعال رکھا گیا ہے ، محکمہ صحت کے افسران انسداد پولیومہم کے کیچ اپ ڈیز کے دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ٹارگٹ مکمل کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں