جھنگ:چکی مالکان فی کلو گندم پسائی پر 20روپے لینے لگے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آٹا چکی مافیا بے لگام، گندم کی فی کلو پسائی پر 15روپے سے 20 روپے تک لئے جانے لگی ، 10 کلو گندم پسوانے پر 1 کلو آٹے کی کاٹ الگ سے لی جا رہی ہے جبکہ گندم کا آٹا بھی فی کلو 90 سے 100روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
جھنگ کے سلطان محلہ، جھنگ بازار ،جھنگ سٹی سیٹلائیٹ ٹاؤن ،شیخ لاہوری سمیت دیگر متعددعلاقوں میں قائم آٹا چکی پر شہریوں سے فی من گندم پسائی پر 4 کلو آٹا بطور کاٹ بھی لیا جارہا ۔شہریوں نے کہا ہے کہ حالانکہ گندم فی من 2400 روپے کی ہو چکی لیکن آٹا مہنگا بیچا جا رہا، چکی مالکان کی لوٹ مار کا نوٹس لیا جائے۔