آر پی اوفیصل آباد کا دورہ چنیوٹ ،کھلی کچہری کا انعقاد

 آر پی اوفیصل آباد کا دورہ چنیوٹ ،کھلی کچہری کا انعقاد

فیصل آباد،چنیوٹ،چناب نگر(سٹی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار )ریجنل پو لیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر کا ضلع چینوٹ کا دورہ ،تھانہ چناب نگر پہنچنے پر ڈی پی او چینوٹ عبداللہ احمد نے ان کا استقبال کیا۔۔۔

انہوں نے تھانہ چناب نگر میں کھلی کچہری لگائی ،شہریوں نے انفرادی اور اجتماعی طور پر آر پی او فیصل آباد کو اپنی شکایات اور مسائل سے آگاہ کیاجس پر آر پی او نے موقع پر ہی حل کیلئے احکامات جاری کر دیئے ۔ آرپی او نے پولیس سٹیشن تھا نہ چناب نگر کی انسپکشن کی۔ بعد ازاں ذیشان اصغر نے ڈی پی او چنیوٹ کے ہمراہ نئے زیر تعمیر تھانہ سٹی کا وزٹ کیا،متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار نے آرپی او فیصل آباد کو کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔علاوہ ازیں ڈی پی او آفس چنیوٹ میں آر پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ڈی پی او عبداللہ احمد، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔آرپی او نے ضروری ہدایات جاری کر دیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں