چنیوٹ :فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ، ملاوٹی دودھ برآمد

چنیوٹ :فوڈ سیفٹی ٹیموں کی  کارروائیاں جاری ، ملاوٹی دودھ برآمد

چنیوٹ،لالیاں(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا )فوڈ سیفٹی ٹیموں کے چنیوٹ شہر سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے ،لالیاں میں ملک کولیکشن سنٹر سے بناسپتی گھی اور پاؤڈر ملا سینکڑوں لٹر ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ برآمد، ضائع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 121 فوڈ بزنسز کی انسپکشنزکیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ آموں کو مصنوعی طورپر پکانے کے لئے ممنوعہ کیلشیم کاربائیڈ استعمال کیا جارہا ہے جو معدہ کے السر کے ساتھ ساتھ کینسر کا سبب بن سکتا ہے ۔ 1من 20 کلو سے زائد کیلشیم کاربائیڈ سے پکائے گئے آم برآمد ہونے پر ضائع کردیئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں