قوم عید پر غزہ کے مسلمانوں کو یاد رکھے: محبوب الزماں

قوم عید پر غزہ کے مسلمانوں کو یاد رکھے: محبوب الزماں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسر محبوب الزماں بٹ نے عید الاضحی کے موقع پر پر اپنے پیغام میں قوم سے اپیل کی۔۔۔

 عید کی خوشیوں میں غریب اور مجبورہم وطنوں سمیت کشمیر،فلسطین و غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو بھی یاد رکھیں اوراپنی قربانیوں میں ان کا حصہ بھی شامل کریں۔ پوری قوم اللہ کے حضور دعائیں مانگے کہ وہ آسمانی اور زمینی آفتوں اور دہشت گردی سے اپنی پناہ میں لے اور ہمارے سروں پر منڈلاتے ہوئے عذاب ٹال دے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی گزشتہ 78سال سے خدمت خلق میں مصروف عمل ہے ۔شہریوں سے اپیل کی ہے کہ قربانی کی کھالیں الخدمت فاؤنڈیشن کو دیجئے تاکہ خدمت انسانیت کا سلسلہ جاری رہ سکے ۔ محبوب الزماں بٹ نے کہا کہ حج اور قربانی کی اصل روح اللہ کی غیرمشروط اطاعت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں