ٹو بہ ٹیک سنگھ :اوورلوڈنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ق

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی نگرانی میں ضلع بھر میں اوورلوڈنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔۔۔
اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کااجلاس منعقد ہوا،جس میں ٹرانسپورٹرز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے دو ٹوک احکامات اور ضلعی انتظامیہ کی پالیسی سے آگاہ کیا گیا، اس موقع پر اوورلوڈنگ کے سنگین نقصانات اور قانونی نتائج سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے بعد اسسٹنٹ کمشنرز نے تحصیل ٹوبہ، کمالیہ، گوجرہ اور پیرمحل میں ٹرانسپورٹ اڈوں کا دورہ کیا اور گاڑیوں کی چیکنگ کی، خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف موقع پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال نے بھی بس اڈوں کا دورہ کیا اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ، اوورچارجنگ کرنیوالوں کو جرمانے عائد کئے ۔ ادھر ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، اور اوورلوڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ضلعی انتظامیہ پوری سنجیدگی سے اس مہم کو آگے بڑھا رہی ہے ۔