امانت حاصل کیا گیا لاکھوں روپے مالیت کا سامان خورد برد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری تعلقات میں امانت کے طور پر حاصل کیا گیا لاکھوں روپے مالیت کا سامان مبینہ طور پر خوردبرد کر لیا گیا۔۔۔
تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے گلستان کالونی کے رہائشی ساجد نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر اس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان کاروباری تعلقات کی بناء پر بطور امانت حاصل کیا۔ جو مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر خورد برد کر لیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔