کمشنر فیصل آباد کا دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دی

کمشنر فیصل آباد کا دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دی

فیصل آباد،ٹو بہ ٹیک سنگھ (خصوصی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ترقی، خدمت اور شفافیت ویژن کے تحت کمشنر فیصل آباد مریم خان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔۔۔

اس دوران انہوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم“ستھرا پنجاب”شکایات کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ لی۔کمشنر فیصل آباد کو کنٹرول روم میں شہریوں کے صفائی، سیوریج اور دیگر ماحولیاتی مسائل سے متعلق شکایات کے اندراج، متعلقہ محکموں تک فوری ترسیل، کارروائی اورمسائل کے حل کی رپورٹنگ کے مکمل طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈویژنل کمشنر نے ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ہدایت جاری کی کہ صفائی کے عملے کو تنخواہیں ہر صورت وقت پر ادا کی جائیں تاکہ وہ دلجمعی سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کمشنر فیصل آباد کو ضلع میں ستھرا پنجاب  مہم کے تحت جاری آپریشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ ضلعی کنٹرول روم میں موصول شکایات پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں