حضرت عثمان ؓ کی سخاوت مسلم تاریخ کا سنہری باب :منعم حسنین

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تنظیم علماء اہلسنت کے ضلعی صدر صاحبزادہ مولانا منعم حسنین صدیقی نے کہا ہے کہ خلیفہ سوم حضرت عثمان غنیؓ کی بے مثال سخاوت اسلامی تاریخ کا سنہری باب ہے۔۔۔
حضرت عثمان غنیؓ کی خدمات سے متاثر ہو کر پیغمبر اسلام حضرت محمد ؐ نے ان کی زندگی میں ہی انہیں جنت کی بشارت دی تھی ، حکومت خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکز اہلسنت جامع مسجد اکبری میں حضرت عثمان غنی ؓ کی یاد میں منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا منعم حسنین صدیقی نے مزید کہا کہ حضرت عثمان غنیؓ کو یہ عظیم شرف حاصل ہے کہ بیعت رضوان کے موقع پر آپؓ کی عدم موجودگی میں سرور کائنات نے اپنے ہاتھ کو حضرت عثمان غنیؓ کا ہاتھ قرار دے کر صحابہ کرام سے بیعت لی تھی ۔انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان غنیؓ کی مظلومانہ شہادت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آپ نے جو کنواں ایک یہودی سے خریدنے کے بعد مسلمانوں کے لئے وقف کر دیا تھا ، قاتلان عثمان غنیؓ نے مذکورہ کنویں کا پانی بھی لگاتار چالیس روز تک ان پر بند کئے رکھا۔