مکوآنہ :چودھری تیمور نے 2متحارب گروپوں کے مابین صلح کروا دی

مکوآنہ (نمائندہ دنیا ))سابق ایم پی اے چودھری علی اختر خاں کے صاحبزادے چودھری تیمور علی خاں نے مکو آنہ میں چودھری دلبر گجر،بابا فرید گجر اور رانا اکمل ایڈووکیٹ کے مابین صلح کروا دی۔۔۔
چودھری تیمور علی خاں کی کاوش سے دونوں گروپوں کی دیرینہ دشمنی دوستی میں تبدیل ہو نے پراہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے صلح کروانے میں اہم کردار ادا کرنے والے تمام معززین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں گروپ آئندہ علاقہ میں امن وامان قائم رکھنے اور علاقہ کے مسائل کے حل میں اپنا بھر پور کرد ار ادا کرینگے ۔