ٹیچر انٹرنز کی نوکریاں ختم ہو نے کے قریب ،ہزاروں پریشان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے معاہدوں میں ممکنہ عدم توسیع کے باعث سکول ٹیچر انٹرنز (ایس ٹی آئیز) کی نوکریاں ختم ہونے کے قریب پہنچ گئیں، ہزاروں نوجوان شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔
مختصر مدت کے لیے بھرتی اساتذہ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، جنہوں نے سرکاری شعبے میں شمولیت کیلئے اپنی پرائیویٹ ملازمتیں ترک کر دی تھیں۔ تعلیمی سال کے وسط میں اساتذہ کی ممکنہ بے دخلی سے تدریسی عمل اور طلبہ کی تعلیم دونوں متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے رواں سال سکول ٹیچر انٹرنز پروگرام شروع کیا تھا، 12,500 نوجوان انٹرنز کو چار ماہ کیلئے مختلف سکولوں میں تعینات کیا تھا ،ان اساتذہ کو ماہانہ 38,000 سے 45,000 روپے اعزازیہ دیا ۔ ان کا معاہدہ مئی 2025 میں ختم ہو چکا ، مگر ابھی تک توسیع بارے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا جس سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔