ٹو بہ :اے ڈی سی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم بارے اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں محکمہ صحت کے افسران نے بریفنگ میں ڈینگی سرویلنس، لاروا کی تلفی، اور عوام میں آگاہی کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے ممکنہ پھیلا¶کو روکنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی ٹیمیں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور گھر گھر جا کر لاروا کی موجودگی کو چیک کریں اور اسے فوری طور پر ختم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس کے تدارک کیلئے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھرپور تعاون کرنا ہوگا، عوام کو بھی اس مہم میں شامل کیا جائے تاکہ ہر شہری اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔