ویسٹ ورکرز کی عید پر شاندار کارکردگی کے اعتراف میں تقریب

 ویسٹ ورکرز کی عید پر شاندار کارکردگی کے اعتراف میں تقریب

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن صاف ستھرا پنجاب کی عملی تعبیر کے طور پر ضلع فیصل آباد میں عیدالاضحی کے موقع پر ویسٹ ورکرز کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 10,000 روپے کے انعامی چیک دیئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے تقریب کی صدارت کی جبکہ سابق اراکین اسمبلی فقیر حسین ڈوگر، عرفان منان، حاجی اکرم انصاری، طاہر جمیل، شیخ اعجاز، راجہ دانیال، عمر اسرار اور میاں ضیاء الرحمن نے خصوصی شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر اور سابق اراکین اسمبلی نے سینٹری ورکرز میں انعامی چیک تقسیم کئے ۔ مجموعی طور پر فیصل آباد ضلع میں 7 ہزار سے زائد  ورکرز میں انعامی رقوم تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ہر ورکر کو10ہزار روپے کا چیک پیش کیا گیا۔ تقریب سے قبل ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے تحصیل چک جھمرہ جاکر مقامی ویسٹ ورکرز کو 10ہزار روپے کے انعامی چیک فراہم کئے ۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ ورکرز نے شدید گرمی اور قربانی کے دنوں میں محنت، لگن اور ایمانداری سے ڈیوٹی کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں