ٹو بہ :پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ حکومتی نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے متحرک،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی شہر کے مختلف علاقوں میںگرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں، اشیائے خور ونوش زائد قیمتوں پر فروخت کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کر دیئے گئے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کو سستے داموں اشیائے خورونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، انہوں نے واضح کیا کہ اس مقصد کیلئے ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران میدان میں سرگرم ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے فیلڈ وزٹ کریں، دکانوں پر اشیائے خورونوش کے نرخ چیک کریں اور ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اشیاء فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔