اسمگل شدہ سگریٹ ،شیشہ فلیورودیگر سامان برآمد
کراچی (اے پی پی)تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ سامان کوفروخت کرنے والے 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے۔۔۔
ان کے قبضے سے 60ڈنڈے سگریٹ مختلف برانڈز، شیشہ فلیور، ٹافی، کیک، چاکلیٹ، جوس اور نسوار برآمد کرلی۔جمعہ کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں سید انس ولد واصف، محمد نصیرالدین ولد بدرالدین اور عارف ولد فضل الحق شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان ڈبہ موڑ اور اطراف کے علاقوں میں قائم دکانوں پر اسمگل شدہ سامان فروخت کرنے میں ملوث تھے ۔