بزرگ شہری کو لوٹنے والے 2 ڈاکوگرفتار
کراچی(اے پی پی)لیاقت آباد پولیس نے بزرگ شہری اور سبزی فروش سے لوٹ مار کرنے والے 2مبینہ ڈاکو ؤں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی ہے۔
جمعہ کو ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسامہ ولد جاوید اور زبیر علی ولد زاہد علی شامل ہیں۔ ملزمان کو وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جہاں انہوں نے پہلے سبزی خریدنے والے ایک بزرگ شہری سے نقدی چھینی اور بعد ازاں سبزی فروش کو بھی لوٹ لیا۔یہ واردات لیاقت آباد کے علاقے قاسم آباد میں پیش آئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔