ٹوبہ :رشوت لینے پر تھانیدار کے خلاف مقدمہ درج

ٹوبہ :رشوت لینے پر تھانیدار کے خلاف مقدمہ درج

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ اینٹی کرپشن ٹوبہ نے شہری سے رشوت وصول کر کے مقد مہ خارج کر نے پراے ایس آئی اظہر کے خلاف مقد مہ درج کر لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق چک نمبر194گ ب کے رہائشی اقبال خان گادھی نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ فیصل آباد کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان صدی حیات وغیرہ نے اس کی فصل پر ہل چلا کراراضی پر قبضہ کر لیا جس پر سائل نے ملزمان کے خلاف تھانہ رجانہ میں مقد مہ درج کروا دیاتاہم دوران تفتیش اے ایس آئی اظہر مبین نے ایک لاکھ 5ہزار500 روپے رشوت وصول کی اورملزمان سے ساز باز کرکے مقد مہ خارج کر دیا ، اینٹی کرپشن پولیس نے تھانیدار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں