حضرت امام حسین ؓنے اصولوں کیلئے ڈٹ جانے کا درس دیا :سیدآصف

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )حسینیہ ٹرسٹ مرکزی امام بارگاہ کے چیئر مین سیدآصف رضا شیرازی نے کہا ہے کہ۔۔۔
حضرت امام حسین ؓنے اسلام کی سربلندی کیلئے عظیم قربانی پیش کر کے امت مسلمہ کو اصولوں کی خاطر ڈٹ جانے کا درس دیا ۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آج اسلام دشمن لادینی قوتوں نے جس طرح مسلمانوں کے خلاف مختلف قسم کے جال پھیلا رکھے ہیں ان کا مقابلہ کرنے کیلئے اسوہ حسینیؓ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ، لوگ محرم کے دوران باہمی رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہوئے معاشرہ میں قیام امن کی خاطر کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں تاکہ شرپسند عناصر کو اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنے کا ہرگزموقع نہ مل سکے ۔