جھنگ :جون میں ریسکیو1122کو 33ہزار776 کالز موصول

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ کے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے گزشتہ ماہ کی کارگردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ۔۔۔
جون میں 33ہزار776 کالز موصول ہوئیں جن میں ایمر جنسی کی 8ہزار 574 ،رانگ 6 ،معلوماتی 4ہزار119 جبکہ 21ہزار 77 دیگر کالیں تھیں، جذبہ خدمت سے سرشار ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسب روایت بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ، شہریوں کا فرض ہے وہ رانگ کالز سے پرہیز کریں تا کہ شہریوں کو بر وقت طبی سہولیات پہنچائی جاسکیں ۔رپورٹ کے مطابق جون میں ریسکیو 1122 جھنگ نے جن ایمر جنسی کالرز پر ریسپونڈ کیا ان میں 980 روڈ ایکسیڈنٹ، 6ہزار835 میڈیکل ایمرجنسی کی تھیں، 5ہزار 567 افراد کو موقع پرابتدائی طبی امداد مہیا کی۔ان کالز میں 45 آگ لگنے کے واقعات، 156 کرائم کالز، 1 ڈوبنے کا واقعہ، 3بلڈنگ منہدم ہونے کی ایمرجنسیزاور 554 متفرق واقعات کی تھیں ۔ ریسکیو 1122 کو روزانہ ایمر جنسی کالر کی ایوریج 285.80کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج 9.02 منٹس رہی ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں محمد اشفاق نے مزید کہا کہ گرمیوں میں دریاؤں، نہروں،نالوں اور جھیلوں میں ڈوبنے کے حادثات بڑھ جاتے ہیں ۔حکومت نے نہروں اور دریاؤں میں نہانے ، تیراکی اور کشتی رانی پر پابندی عائد کر رکھی ہے لہذا وہاں نہانے اور تیراکی سے اجتناب کریں ۔