ٹوبہ:ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے امن و امان کیلئے مثالی انتظامات

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو کی سر پرستی میں ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے جلوسوں کو پر امن رکھنے کیلئے مثالی اور فول پروف انتظامات کئے گئے۔۔۔
ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے ڈی پی او عبادت نثار کے ہمراہ مرکزی جلوس کے روٹ کا پیدل معائنہ کیا،ضلعی انتظامیہ،پولیس کے افسران ،امن کمیٹی ممبران بھی ہمراہ تھے ۔ڈی سی اور ڈی پی او نے روٹ پر سکیورٹی انتظامات،ملازمین کی ڈیوٹیاں چیک کیں اور تمام متعلقہ محکموں کو جلوس کے اختتام تک الرٹ رہ کر ڈیوٹی دینے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عزاداروں کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں، بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کے لئے امن کمیٹی کے ممبران جلوس کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ضلع کے تمام جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ،نفرت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔