ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا ضلعی ایمرجنسی آپریشنل سنٹر کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا ضلعی ایمرجنسی آپریشنل سنٹر کا دورہ

چنیوٹ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پرامن عشرہ محرم کے تحت ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے ضلعی ایمرجنسی آپریشنل سنٹر(کنٹرول روم) کا دورہ کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رانا محمد عمر،واثق عباس ہرل بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کنٹرول روم میں تمام سٹاف 24 گھنٹے متحرک ہے ۔ضلع بھر میں جلوسوں کے روٹس ومجالس کے مقامات کی باریک بینی سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے اورتمام ادارے امن و امان قائم رکھنے کیلئے چوکس ہیں۔انہوں نے کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں ومجالس کے مقامات کی مانیٹرنگ بھی دیکھی اور سٹاف کو چوکس انداز میں ڈیوٹی کی تاکید کی۔گزشتہ روز ضلع بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس کا انعقاد کیا گیا ان میں سے 4 جلوس کیٹیگری اے 7 مجالس کیٹیگری اے میں شامل تھیں جس کیلئے پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں