پینسرہ میں دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پُرامن اختتام پذیر

پینسرہ میں دسویں محرم الحرام کا  مرکزی جلوس پُرامن اختتام پذیر

پینسرہ(نمائندہ دنیا )دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس شبیہ ذولجناح امام بارگاہ قصر آل عمران چک نمبر 245ر ب حسین سے برآمد ہو کر سمندری روڈ بائی پاس قبرستان کربلا پہنچ کر پُر امن طور پر اختتام پذیر ہوگیا۔۔۔

عزا داروں نے تمام راستے نوحہ خوانی ،سینہ کوبی و زنجیر زنی کی ،جلوس نے نصف کلو میٹر کا فاصلہ تین گھنٹے میں طے کیا ،جلوس سے قبل مجلس اعزاء منعقد ہوئی جس میں علما ء و ذاکرین نے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر رنگ روڈ بائی پاس کو دوپہر1 سے شام 6 بجے تک عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا،پولیس نے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کر رکھے تھے ،ڈی ایس پی صدر  ،ایس ایچ او نیو تھانہ ائیر پورٹ سمیت دیگر افسران نفری سمیت جلوس کے ہمراہ ڈیوٹی دیتے رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں