شورکوٹ میں بھی یوم عاشورہ کے موقع پر جلوس برآمد

 شورکوٹ میں بھی یوم عاشورہ کے موقع پر جلوس برآمد

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )ملک بھر کی طرح شورکوٹ میں بھی یوم عاشورہ نہایت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔۔۔

 شہر سے علم تعزیہ اور ذوالجناح کے پانچ بڑے جلوس امام بارگاہ دربار پیر علی اکبر شاہ،امام بارگاہ فقیر غلام یسین،امام بارگاہ لعل اکبر شاہ المعروف آرائیاں والا،دربار محبوب عالم شاہ گیلانی، امام بارگاہ مرکزی بھڑسے نکالے گئے ، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے دربار غازی پیر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئے ۔عزاداروں نے امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کو سلام عقیدت پیش کیا، پولیس کی بھاری نفری جلوسوں کے ہمراہ رہی، انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔جلوس کے راستوں میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی طرف سے دودھ اور ٹھنڈے مشروبات کی سبیلیں لگائی گئیں اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر رینجرز اہلکار،اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ ،ڈی ایس پی شورکوٹ ،ایس ایچ او ز،حساس اداروں کے اہلکاروں اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جلوسوں کے ہمراہ رہے ، ریسکیو 1122 کا عملہ ، محکمہ صحت و محکمہ واپڈا کا عملہ بھی جلوسوں کے ہمراہ رہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں