پینسرہ:انتظامیہ کی نااہلی، سدھار میں نکاسی آب سسٹم ناکام

پینسرہ:انتظامیہ کی نااہلی، سدھار میں نکاسی آب سسٹم ناکام

پینسرہ(نمائندہ دنیا )انتظامیہ کی نااہلی، نواحی گاؤں 67ج ب سدھار میں نکاسی آب کا سسٹم ناکارہ، نالے کا گندا پانی بازاروں میں جمع ، مکینوں کا گزرنا محال، نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ، نواحی گاؤں 67ج ب سدھار میں گندا نالہ بند ہونے سے گندا پانی سڑکوں پر آچکا، سدھار کو ملاں پور ،جودی ،بادیکے ،79ج۔ ب سمیت درجنوں دیہات سے ملانے والا ملاں پور روڈ گندے پانی میں ڈوب چکا،گرلز ہائی سکول سے بوائے ہائی سکول تک نالے کا گندا پانی اطراف کی دکانوں اور گھروں میں داخل ہونے لگا،بدبو اور تعفن بھی پھیلنے لگا ۔علاقہ مکینوں رانا ریاض ،شیخ نثار ،ملک عبدلرشید ،خالد بھولا ،ملک ممتاز ،محمد ارشد ،بابا نذیر،سید حسنین ،ملک طارق ،میاں شکیل احمد ،و دیگر نے روزنامہ دنیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ گذشتہ پندرہ سال سے نکاسی آب علاقہ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے مگر منتخب نمائندوں نے آج تک اس جانب توجہ نہیں دی، ضلعی حکومت صرف ٹیکس وصولی تک محدود ہے ،اہل علاقہ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں، گھروں سے باہر نکلنا محال بن چکا،اگر صورتحال کا نوٹس نہ لیا گیا تو جھنگ روڈ بند کر کے احتجاج کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں