یونیورسٹی آف کمالیہ اور نجی کالج کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
جکھڑ (سٹی رپورٹر )یونیورسٹی آف کمالیہ اور مقامی نجی کالج کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU)پر دستخط کئے گئے ہیں۔
اس معاہدے کا مقصد تعلیم، تحقیق اور طلبہ کی ترقی کے میدان میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔اس موقع پر مقامی نجی کالج کے سی ای او سید محمد فراز شاہ مشہدی قادری نے یونیورسٹی آف کمالیہ کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعاون کے مختلف پہلو¶ں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل کے تعلیمی منصوبوں پر اتفاق رائے ہوا۔دورے کے اختتام پر وائس چانسلر اور پرنسپل نے یونیورسٹی کے احاطے میں یادگاری پودا بھی لگایا جو اس شراکت داری کی علامت ہے ۔