پیرمحل :قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی،قیمتی سرکاری اراضی واگزار
پیرمحل(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ذوالفقار صابر کی زیر قیادت میونسپل کمیٹی کے ا نکروچمنٹ عملہ کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی ، کروڑ روپے مالیتی سرکاری رقبہ واگذارکروالیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ذوالفقار صابر کی زیر قیادت ریگولیشن آفیسر میڈیم فاطمہ سلیم ،فنانس آفیسر ڈاکٹر عمیر رضا اور انکروچمنٹ انسپکٹر اکرم مجاہدو دیگر عملہ نے کچی کوٹھی پیرمحل میں قبضہ مافیا کے خلاف گزشتہ روز کارروائی کی۔اس دوران انکروچمنٹ ٹیم نے ایک کروڑ روپے مالیت کا سرکاری رقبہ واگذار کروالیا۔ اس حوالے سے ذوالفقار صابر نے کہا ہے کہ سرکاری زمینوں پر کسی صورت غیر قانونی قبضہ برداشت نہیں، قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ،حکومتی اثاثوں کے تحفظ کیلئے پوری طرح متحرک ہیں۔