اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ
شورکوٹ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمن کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ کا دورہ ،صفائی، مریضوں کو دی جانے والی سہولیات، اور میڈیکل سٹاف کی موجودگی کا بغور جائزہ لیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نے ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کے لیے انتظار گاہوں میں صاف ستھرا اور آرام دہ ماحول یقینی بنایا جائے ،ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی حاضری کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے ، ایمرجنسی وارڈ میں عملے کی مکمل دستیابی اور فوری رسپانس کو یقینی بنایا جائے ۔مریضوں کے لیے شکایات رجسٹر اور فوری ایکشن کا نظام فعال کیا جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نے مزید کہا کہ صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے ، اس شعبہ میں بہتری کیلئے ایسے اچانک دورے جاری رہیں گے ۔